گوشے گوشے پہ کوئی نقش قدم بنتا ہے

By haris-bilalFebruary 6, 2024
گوشے گوشے پہ کوئی نقش قدم بنتا ہے
بنتے بنتے کسی رستے کا بھرم بنتا ہے
پھیلتی جاتی ہے پہلے تری خوشبو ہر سمت
اور پھر شہر کا پھیلاؤ حجم بنتا ہے


جس طرح رکھا گیا تھا مرا دل سینے میں
شاہ کے واسطے محلوں میں حرم بنتا ہے
میری نیندوں میں جگہ ڈھونڈنے والے اے دوست
نم کسی آنکھ میں ہوتا نہیں نم بنتا ہے


بیج گملوں میں کبھی پیڑ نہیں بن پاتا
دکھ ترے ہجر میں آتا ہے تو غم بنتا ہے
تیری خوشبو سے ترے شہر کا نقشہ سمجھا
اس حوالے سے مرا فاصلہ کم بنتا ہے


14287 viewsghazalUrdu