گلشن سورج چاند ستارے

By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
گلشن سورج چاند ستارے
پڑھتا ہوں اخبار تمہارے
ایسے کیے کچھ اس نے اشارے
ذہن کے ہو گئے وارے نیارے


بھاری ہیں صندوق ہمارے
کون ہمیں اس پار اتارے
مر نہ سکے چوکھٹ پر اس کی
پھرتے رہو اب مارے مارے


جیت گئی ہیں اس کی پریاں
ہار گئے جنات ہمارے
جوجھ رہا ہوں میں لہروں سے
ناؤ بندھی ہے ندی کنارے


گل ہی نہیں اس کی بگیا کے
کانٹے بھی لگتے ہیں پیارے
58138 viewsghazalUrdu