گنگنانے کی بات کرتے ہو
By sardar-panchhiNovember 17, 2020
گنگنانے کی بات کرتے ہو
کس زمانے کی بات کرتے ہو
جانے جانے کی بات کرتے ہو
کیوں جلانے کی بات کرتے ہو
سنگ مرمر کے بیل بوٹوں پر
پھول آنے کی بات کرتے ہو
ہر نشانے پہ جسم ہے میرا
کس نشانے کی بات کرتے ہو
زخم اتہاس بن چکے ہیں جنہیں
بھول جانے کی بات کرتے ہو
ہائے فاقہ کشوں کی قبروں پر
شامیانے کی بات کرتے ہو
ذکر گلشن چلا تو ہم سمجھے
قید خانے کی بات کرتے ہو
بھولے پنچھیؔ ہو برق کے گھر میں
آشیانے کی بات کرتے ہو
کس زمانے کی بات کرتے ہو
جانے جانے کی بات کرتے ہو
کیوں جلانے کی بات کرتے ہو
سنگ مرمر کے بیل بوٹوں پر
پھول آنے کی بات کرتے ہو
ہر نشانے پہ جسم ہے میرا
کس نشانے کی بات کرتے ہو
زخم اتہاس بن چکے ہیں جنہیں
بھول جانے کی بات کرتے ہو
ہائے فاقہ کشوں کی قبروں پر
شامیانے کی بات کرتے ہو
ذکر گلشن چلا تو ہم سمجھے
قید خانے کی بات کرتے ہو
بھولے پنچھیؔ ہو برق کے گھر میں
آشیانے کی بات کرتے ہو
13362 viewsghazal • Urdu