ہمارا خواب کچھ کچھ اور ہے تعبیر آنکھوں میں
By farhat-ehsasFebruary 6, 2024
ہمارا خواب کچھ کچھ اور ہے تعبیر آنکھوں میں
لئے پھرتے ہیں شاید ہم غلط تصویر آنکھوں میں
بہت ہیں تنگ ہم آوارگیٔ دید سے اپنی
کوئی صورت نہیں جو ڈال دے زنجیر آنکھوں میں
عجب مجلس عزا کی ہے کہ مجمع کم نہیں ہوتا
مسلسل آنسوؤں کی ہے وہی تقریر آنکھوں میں
محبت دیکھنی ہو تو ان آنکھوں پر نظر رکھو
اچانک ہی ابھر آتی ہے یہ تحریر آنکھوں میں
بھلا بیٹھا ہوں سارے خواب جو کل رات دیکھے تھے
کہ میری صبح نے کر دی بہت تاخیر آنکھوں میں
اسی سے میرے دن کے خواب کو تعبیر ملتی ہے
میں ساری رات کرتا ہوں جو کچھ تعمیر آنکھوں میں
کچھ اتنی زور سے بھینچا ہے آغوش خموشی نے
کہ کھنچ کر آ گئی لفظوں کی سب تاثیر آنکھوں میں

26479 viewsghazal • Urdu