ہر ایک زخم شناسائی اک کہانی ہے
By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
ہر ایک زخم شناسائی اک کہانی ہے
ملے نہیں ہیں جو لوگ ان کی مہربانی ہے
یہ حوصلہ تو تجھے جیت کر نصیب ہوا
وگرنہ ہار کے کس نے شکست مانی ہے
دیے کی لو سے جو تحریر میں نے لکھی تھی
ہوا کے پاس وہ اب تک مری نشانی ہے
سمندروں کا سفر آج تو مزہ دے گا
ہوا بھی تیز ہے کشتی بھی بادبانی ہے
جمالؔ کھیل نہیں ہے کوئی غزل کہنا
کہ ایک بات بتانی ہے اک چھپانی ہے
ملے نہیں ہیں جو لوگ ان کی مہربانی ہے
یہ حوصلہ تو تجھے جیت کر نصیب ہوا
وگرنہ ہار کے کس نے شکست مانی ہے
دیے کی لو سے جو تحریر میں نے لکھی تھی
ہوا کے پاس وہ اب تک مری نشانی ہے
سمندروں کا سفر آج تو مزہ دے گا
ہوا بھی تیز ہے کشتی بھی بادبانی ہے
جمالؔ کھیل نہیں ہے کوئی غزل کہنا
کہ ایک بات بتانی ہے اک چھپانی ہے
41391 viewsghazal • Urdu