ہر خوشی غم کی گھٹاؤں میں چھپی رہتی ہے
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
ہر خوشی غم کی گھٹاؤں میں چھپی رہتی ہے
دل کی ہر آس دعاؤں میں چھپی رہتی ہے
آ کے ظالم تو مرے دل کی صدائیں سن لے
آگ آہوں کی صداؤں میں چھپی رہتی ہے
یہ حسیں لوگ ستمگر بھی ہیں معصوم بھی ہیں
تیغ تو ان کی اداؤں میں چھپی رہتی ہے
زندگی ایک حسیں راز کی مجبوری ہے
یہ حقیقت تو بلاؤں میں چھپی رہتی ہے
شکر ہے کہ مرے گلشن میں خزاں آئی ہے
فصل گل بھی تو خزاؤں میں چھپی رہتی ہے
اس لیے جیتے ہیں ہم ساقیؔ جفائیں سہہ کر
زندگی ساری جفاؤں میں چھپی رہتی ہے
دل کی ہر آس دعاؤں میں چھپی رہتی ہے
آ کے ظالم تو مرے دل کی صدائیں سن لے
آگ آہوں کی صداؤں میں چھپی رہتی ہے
یہ حسیں لوگ ستمگر بھی ہیں معصوم بھی ہیں
تیغ تو ان کی اداؤں میں چھپی رہتی ہے
زندگی ایک حسیں راز کی مجبوری ہے
یہ حقیقت تو بلاؤں میں چھپی رہتی ہے
شکر ہے کہ مرے گلشن میں خزاں آئی ہے
فصل گل بھی تو خزاؤں میں چھپی رہتی ہے
اس لیے جیتے ہیں ہم ساقیؔ جفائیں سہہ کر
زندگی ساری جفاؤں میں چھپی رہتی ہے
63209 viewsghazal • Urdu