ہر طرح کے جھوٹ سے انکار ہونا چاہئے
By raghvendra-dwivediFebruary 28, 2024
ہر طرح کے جھوٹ سے انکار ہونا چاہئے
بات سچی ہے تو پھر اقرار ہونا چاہئے
سر جھکا دینا کسی کے سامنے کافی نہیں
دل عبادت کے لیے تیار ہونا چاہئے
ساری دنیا کی نگاہیں دیکھتی ہیں آپ کو
آپ کے قد سے بڑا کردار ہونا چاہئے
آپ اپنی ہر ادا کو چاہتے ہیں بیچنا
پھر تماشہ بھی سر بازار ہونا چاہئے
یہ صحیح ہے دل ہمارا موم جیسا ہو مگر
اپنے تیور سے ہمیں تلوار ہونا چاہئے
بات سچی ہے تو پھر اقرار ہونا چاہئے
سر جھکا دینا کسی کے سامنے کافی نہیں
دل عبادت کے لیے تیار ہونا چاہئے
ساری دنیا کی نگاہیں دیکھتی ہیں آپ کو
آپ کے قد سے بڑا کردار ہونا چاہئے
آپ اپنی ہر ادا کو چاہتے ہیں بیچنا
پھر تماشہ بھی سر بازار ہونا چاہئے
یہ صحیح ہے دل ہمارا موم جیسا ہو مگر
اپنے تیور سے ہمیں تلوار ہونا چاہئے
82620 viewsghazal • Urdu