حریف مجھ سا اگر ہو تو کچھ خسارہ نہیں

By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
حریف مجھ سا اگر ہو تو کچھ خسارہ نہیں
جو خود بھی جیت گیا اور کوئی ہارا نہیں
لہو میں ڈولتی پھرتی ہے اب بھنور کی طرح
وہ ایک لہر جسے ہم نے پار اتارا نہیں


مگر یہ بات بتاؤں تو کس طرح اس کو
کہ خامشی میں تری اب مرا گزارہ نہیں
جنوں کو اپنے پرکھنا تھا سو پرکھ آئے
اب اور کام کوئی دشت میں ہمارا نہیں


عجیب نشۂ آوارگی ہے سر پہ سوار
سکوں بھی آج ہمیں دیر تک گوارہ نہیں
35487 viewsghazalUrdu