ہوا کے جھونکے جو آئیں تو ان سے کچھ نہ کہو
By khalilur-rahman-azmiFebruary 27, 2024
ہوا کے جھونکے جو آئیں تو ان سے کچھ نہ کہو
جو آگ خود ہی لگائی ہے اس میں جلتے رہو
یہ دل کا درد تو ساتھی تمام عمر کا ہے
خوشی کا ایک بھی لمحہ ملے تو اس سے ملو
ہمیشہ سچ ہی نہیں بولتا ہے آئینہ
خود اپنے آپ سے ہر لحظہ عمر مت پوچھو
یہاں تو کچھ بھی نہیں جز نام خلائے بے پایاں
ہماری آنکھوں کی گہرائیوں میں مت جھانکو
کھلا ہے اور نہ کھلے گا کسی کا دروازہ
تو آؤ کوچۂ جاناں کو شب بخیر کہو
جو آگ خود ہی لگائی ہے اس میں جلتے رہو
یہ دل کا درد تو ساتھی تمام عمر کا ہے
خوشی کا ایک بھی لمحہ ملے تو اس سے ملو
ہمیشہ سچ ہی نہیں بولتا ہے آئینہ
خود اپنے آپ سے ہر لحظہ عمر مت پوچھو
یہاں تو کچھ بھی نہیں جز نام خلائے بے پایاں
ہماری آنکھوں کی گہرائیوں میں مت جھانکو
کھلا ہے اور نہ کھلے گا کسی کا دروازہ
تو آؤ کوچۂ جاناں کو شب بخیر کہو
31164 viewsghazal • Urdu