ہوا سے رشتہ مرا استوار ہوتے ہوئے
By salim-saleemFebruary 28, 2024
ہوا سے رشتہ مرا استوار ہوتے ہوئے
وہ دیکھتا رہا مجھ کو غبار ہوتے ہوئے
لگا ہوں تجربۂ زخم میں سو اب مرے پاس
کوئی نہ آئے مرا غم گسار ہوتے ہوئے
نکل ہی جاتا میں زندان روز و شب سے مگر
پکڑ لیا گیا مجھ کو فرار ہوتے ہوئے
وہ دیکھتا رہا مجھ کو غبار ہوتے ہوئے
لگا ہوں تجربۂ زخم میں سو اب مرے پاس
کوئی نہ آئے مرا غم گسار ہوتے ہوئے
نکل ہی جاتا میں زندان روز و شب سے مگر
پکڑ لیا گیا مجھ کو فرار ہوتے ہوئے
83947 viewsghazal • Urdu