ہوش آنے کے بعد دودھ پیا
By ikram-arfiFebruary 6, 2024
ہوش آنے کے بعد دودھ پیا
اک زمانے کے بعد دودھ پیا
پہلے اس کو منا کے لے آیا
سیب کھانے کے بعد دودھ پیا
ساری طاقت گداز لوگوں پر
آزمانے کے بعد دودھ پیا
اک ہجوم بلا سے اپنا آپ
کھینچ لانے کے بعد دودھ پیا
مسکرانے سے پہلے غم کھایا
مسکرانے کے بعد دودھ پیا
کالی آنکھوں کے رنگ میں اکرامؔ
رنگ جانے کے بعد دودھ پیا
اک زمانے کے بعد دودھ پیا
پہلے اس کو منا کے لے آیا
سیب کھانے کے بعد دودھ پیا
ساری طاقت گداز لوگوں پر
آزمانے کے بعد دودھ پیا
اک ہجوم بلا سے اپنا آپ
کھینچ لانے کے بعد دودھ پیا
مسکرانے سے پہلے غم کھایا
مسکرانے کے بعد دودھ پیا
کالی آنکھوں کے رنگ میں اکرامؔ
رنگ جانے کے بعد دودھ پیا
43373 viewsghazal • Urdu