ہم اپنے شعر میں کچھ پہلوئے ذم ڈال دیتے ہیں
By farhat-ehsasFebruary 6, 2024
ہم اپنے شعر میں کچھ پہلوئے ذم ڈال دیتے ہیں
کوئی ٹوکے تو ذم میں اور بھی دم ڈال دیتے ہیں
بہت اونچے سروں میں بولتا ہے جب کوئی ہم سے
تو ہم اونچے سروں میں اپنا مدھم ڈال دیتے ہیں
سلجھنے ہی نہ دیں گے ہم کبھی اس زلف سرکش کو
سلجھنے پر جب آتی ہے تو پھر خم ڈال دیتے ہیں
ہمارے زخم مرہم کو سمجھتے ہیں غذا اپنی
سو ہم زخموں کے آگے رزق مرہم ڈال دیتے ہیں

40064 viewsghazal • Urdu