حسن پر بڑھ کے جان دینے لگا

By salim-saleemFebruary 28, 2024
حسن پر بڑھ کے جان دینے لگا
عشق پھر امتحان دینے لگا
میں نے کاٹی تھی فصل خواب اک رات
اور دن کو لگان دینے لگا


صف بہ صف ہو گئے مرے آنسو
کوئی مجھ میں اذان دینے لگا
18489 viewsghazalUrdu