ان گرم آنسوؤں کی روانی میں ساتھ دے
By hamza-bilalFebruary 26, 2024
ان گرم آنسوؤں کی روانی میں ساتھ دے
اے شام ان کی یاد دہانی میں ساتھ دے
بنواس کاٹ لیں گے مگر ایک شرط ہے
شبری ہماری رام کہانی میں ساتھ دے
پیری میں بھی تو خواہشیں ہو سکتی ہیں جواں
وہ دل ہی کیا جو صرف جوانی میں ساتھ دے
صحرا سے آئے قیس یہ فرہاد کوہ سے
کوئی تو ہو جو اشک فشانی میں ساتھ دے
نادانیوں سے مصرع اول بگڑ گیا
اللہ میرا مصرع ثانی میں ساتھ دے
اے شام ان کی یاد دہانی میں ساتھ دے
بنواس کاٹ لیں گے مگر ایک شرط ہے
شبری ہماری رام کہانی میں ساتھ دے
پیری میں بھی تو خواہشیں ہو سکتی ہیں جواں
وہ دل ہی کیا جو صرف جوانی میں ساتھ دے
صحرا سے آئے قیس یہ فرہاد کوہ سے
کوئی تو ہو جو اشک فشانی میں ساتھ دے
نادانیوں سے مصرع اول بگڑ گیا
اللہ میرا مصرع ثانی میں ساتھ دے
59055 viewsghazal • Urdu