اس بار تجھے خواب میں آنا ہی پڑے گا
By amir-masoodFebruary 5, 2024
اس بار تجھے خواب میں آنا ہی پڑے گا
اس بار تجھے مجھ کو ستانا ہی پڑے گا
اس بار بدن کی نہ کوئی چال چلے گی
اس بار تجھے پار تو جانا ہی پڑے گا
اس بار میں سننے سے رہا کوئی بہانا
اس بار مجھے پاس بٹھانا ہی پڑے گا
اس بار مرے غم کا کوئی یار نہیں ہے
اس بار مجھے خود کو ہنسانا ہی پڑے گا
اس بار چلیں گی ہی نہیں کوئی دلیلیں
اس بار تجھے مجھ کو منانا ہی پڑے گا
اس بار مجھے لینے کو آئے ہیں فرشتے
اس بار مجھے یار تو جانا ہی پڑے گا
اس بار تجھے مجھ کو ستانا ہی پڑے گا
اس بار بدن کی نہ کوئی چال چلے گی
اس بار تجھے پار تو جانا ہی پڑے گا
اس بار میں سننے سے رہا کوئی بہانا
اس بار مجھے پاس بٹھانا ہی پڑے گا
اس بار مرے غم کا کوئی یار نہیں ہے
اس بار مجھے خود کو ہنسانا ہی پڑے گا
اس بار چلیں گی ہی نہیں کوئی دلیلیں
اس بار تجھے مجھ کو منانا ہی پڑے گا
اس بار مجھے لینے کو آئے ہیں فرشتے
اس بار مجھے یار تو جانا ہی پڑے گا
58578 viewsghazal • Urdu