اس سفر میں تو وہ بیتی ہے کہ کچھ بھی مت پوچھ (ردیف .. ے)
By salim-saleemFebruary 28, 2024
اس سفر میں تو وہ بیتی ہے کہ کچھ بھی مت پوچھ
ہم ترے جسم سے گزرے ہیں تو جاں تک پہنچے
ہم تو کھوئے گئے ایسے کہ خبر ہی نہ ہوئی
اپنے ہونے سے نہ ہونے کے نشاں تک پہنچے
مڑ کے دیکھا تو فقط اپنی ہی پرچھائیں تھی
ہم یقینوں کے تعاقب میں گماں تک پہنچے
ہم ترے جسم سے گزرے ہیں تو جاں تک پہنچے
ہم تو کھوئے گئے ایسے کہ خبر ہی نہ ہوئی
اپنے ہونے سے نہ ہونے کے نشاں تک پہنچے
مڑ کے دیکھا تو فقط اپنی ہی پرچھائیں تھی
ہم یقینوں کے تعاقب میں گماں تک پہنچے
47627 viewsghazal • Urdu