اس تعلق کو نبھاؤ تو کوئی شعر کہوں
By hamza-bilalFebruary 26, 2024
اس تعلق کو نبھاؤ تو کوئی شعر کہوں
تم اگر سامنے آؤ تو کوئی شعر کہوں
ڈوب جانے پہ ہی گہرائی پتہ چلتی ہے
آنکھ سے آنکھ ملاؤ تو کوئی شعر کہوں
میں کسی مونالیزا کا نہیں قائل جاناں
اپنی تصویر دکھاؤ تو کوئی شعر کہوں
آپ کی چپ سے ہیں خاموش فضائیں ساری
آپ ہونٹوں کو ہلاؤ تو کوئی شعر کہوں
تم ستاروں کو گنو اور میں دیکھوں تم کو
ساتھ اک رات بتاؤ تو کوئی شعر کہوں
حضرت قیس کو کل شہر میں دیکھا تو کہا
دشت میں خاک اڑاؤ تو کوئی شعر کہوں
وصل کے دور میں کب شعر ہوا کرتے ہیں
تم مجھے چھوڑ کے جاؤ تو کوئی شعر کہوں
تم اگر سامنے آؤ تو کوئی شعر کہوں
ڈوب جانے پہ ہی گہرائی پتہ چلتی ہے
آنکھ سے آنکھ ملاؤ تو کوئی شعر کہوں
میں کسی مونالیزا کا نہیں قائل جاناں
اپنی تصویر دکھاؤ تو کوئی شعر کہوں
آپ کی چپ سے ہیں خاموش فضائیں ساری
آپ ہونٹوں کو ہلاؤ تو کوئی شعر کہوں
تم ستاروں کو گنو اور میں دیکھوں تم کو
ساتھ اک رات بتاؤ تو کوئی شعر کہوں
حضرت قیس کو کل شہر میں دیکھا تو کہا
دشت میں خاک اڑاؤ تو کوئی شعر کہوں
وصل کے دور میں کب شعر ہوا کرتے ہیں
تم مجھے چھوڑ کے جاؤ تو کوئی شعر کہوں
58616 viewsghazal • Urdu