عشق کا کتنا کام پڑا ہے

By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
عشق کا کتنا کام پڑا ہے
اور تصور جام پڑا ہے
آج اسی کو پھیلائیں گے
ذہن میں تیرا نام پڑا ہے


ایک کہانی لائے ہیں ہم
تم پہ کوئی انجام پڑا ہے
میخانے کو دان کروں گا
ٹوٹا سا اک جام پڑا ہے


بچ کے نکلنا گھر سے باہر
چوکھٹ پر الزام پڑا ہے
میں آنگن میں ٹہل رہا ہوں
بستر پر آرام پڑا ہے


اس ناداں کو کون بتائے
نیم کے نیچے آم پڑا ہے
64317 viewsghazalUrdu