عشق پہلی مری برائی تھی
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
عشق پہلی مری برائی تھی
جو کہ سب کی نظر میں آئی تھی
اس کی اک اک خوشی پہ مرتا تھا
جس سے ہر وقت کی لڑائی تھی
وہی ترکیب آنسوؤں والی
آج میں نے بھی آزمائی تھی
یہ بھی کوئی بھلا سوال ہوا
یاد آئی تو کتنی آئی تھی
مری تنہائی کی ضرورت بھی
اس کی نظروں میں بے وفائی تھی
عشق کا ایک مرحلہ تو تھا
ایک منزل تری جدائی تھی
جو کہ سب کی نظر میں آئی تھی
اس کی اک اک خوشی پہ مرتا تھا
جس سے ہر وقت کی لڑائی تھی
وہی ترکیب آنسوؤں والی
آج میں نے بھی آزمائی تھی
یہ بھی کوئی بھلا سوال ہوا
یاد آئی تو کتنی آئی تھی
مری تنہائی کی ضرورت بھی
اس کی نظروں میں بے وفائی تھی
عشق کا ایک مرحلہ تو تھا
ایک منزل تری جدائی تھی
32552 viewsghazal • Urdu