اتنی قدرت جو جگمگاتی ہے
By nazar-dwivediFebruary 27, 2024
اتنی قدرت جو جگمگاتی ہے
تیل اس کا اسی کی باتی ہے
کتنی نازک ہے سانس کی ڈوری
ایک جھٹکے میں ٹوٹ جاتی ہے
دل کی دھڑکن تجھے پتہ ہے کیا
تیری ہستی کو آزماتی ہے
شکر اس کا نہ بھولنا ہرگز
صبح تجھ کو جو شے جگاتی ہے
مجھ کو ہر دم ہی زندگی میری
اپنا آدھا پتہ بتاتی ہے
جیت جاتی ہیں نفرتیں ہر دم
بس محبت ہی مات کھاتی ہے
موت تجھ تک یہ زندگی آخر
کتنی مشکل سے خود کو لاتی ہے
ٹوٹ جانے کے ڈر سے اکثر ہی
نیند آتے ہی لوٹ جاتی ہے
تیل اس کا اسی کی باتی ہے
کتنی نازک ہے سانس کی ڈوری
ایک جھٹکے میں ٹوٹ جاتی ہے
دل کی دھڑکن تجھے پتہ ہے کیا
تیری ہستی کو آزماتی ہے
شکر اس کا نہ بھولنا ہرگز
صبح تجھ کو جو شے جگاتی ہے
مجھ کو ہر دم ہی زندگی میری
اپنا آدھا پتہ بتاتی ہے
جیت جاتی ہیں نفرتیں ہر دم
بس محبت ہی مات کھاتی ہے
موت تجھ تک یہ زندگی آخر
کتنی مشکل سے خود کو لاتی ہے
ٹوٹ جانے کے ڈر سے اکثر ہی
نیند آتے ہی لوٹ جاتی ہے
29350 viewsghazal • Urdu