جانے دئے نے بولا کیا
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
جانے دئے نے بولا کیا
اور ہوا نے سمجھا کیا
پیدا کر انکار کوئی
خالی شور شرابہ کیا
جس کے لیے پرواز نہ ہو
ایسا آب و دانہ کیا
توڑ دیا لٹنے کے بعد
دروازے کا ہوتا کیا
کس مطلب کے عرض و طول
آب نہیں تو دریا کیا
دور تلک نیلا آکاش
اتنا بڑا بھی پردہ کیا
ہم بھی مٹی تم بھی راکھ
تیز ہوا کا شکوہ کیا
اس کی گلی میں آ گئے کام
اور ہمارا ہوتا کیا
افضل ہے دل کی بیگار
عشق میں گھاٹا واٹا کیا
اور ہوا نے سمجھا کیا
پیدا کر انکار کوئی
خالی شور شرابہ کیا
جس کے لیے پرواز نہ ہو
ایسا آب و دانہ کیا
توڑ دیا لٹنے کے بعد
دروازے کا ہوتا کیا
کس مطلب کے عرض و طول
آب نہیں تو دریا کیا
دور تلک نیلا آکاش
اتنا بڑا بھی پردہ کیا
ہم بھی مٹی تم بھی راکھ
تیز ہوا کا شکوہ کیا
اس کی گلی میں آ گئے کام
اور ہمارا ہوتا کیا
افضل ہے دل کی بیگار
عشق میں گھاٹا واٹا کیا
83066 viewsghazal • Urdu