جب مجھے موت آ رہی ہوگی
By aditya-tiwari-shamsFebruary 22, 2025
جب مجھے موت آ رہی ہوگی
سامنے پوری زندگی ہوگی
چیخ کر کوئی تھک چکا ہوگا
تب کہیں خامشی ہوئی ہوگی
سوچتا ہوں کہ جب نہ ہو گے تم
بعد بھی اس کے زندگی ہوگی
ہجر کی شب کے بعد میرے لیے
ہجر کی ایک صبح بھی ہوگی
بات راجہ پہ آ گئی ہے اب
اس کو پیادوں کی فکر بھی ہوگی
میرے آنے سے کیا بڑھا تھا کچھ
میرے جانے سے کیا کمی ہوگی
میرے محفل سے جانے پر بھی شمسؔ
دم بدم یوں ہی شاعری ہوگی
سامنے پوری زندگی ہوگی
چیخ کر کوئی تھک چکا ہوگا
تب کہیں خامشی ہوئی ہوگی
سوچتا ہوں کہ جب نہ ہو گے تم
بعد بھی اس کے زندگی ہوگی
ہجر کی شب کے بعد میرے لیے
ہجر کی ایک صبح بھی ہوگی
بات راجہ پہ آ گئی ہے اب
اس کو پیادوں کی فکر بھی ہوگی
میرے آنے سے کیا بڑھا تھا کچھ
میرے جانے سے کیا کمی ہوگی
میرے محفل سے جانے پر بھی شمسؔ
دم بدم یوں ہی شاعری ہوگی
89871 viewsghazal • Urdu