جب نکلے رائے شماری کو
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
جب نکلے رائے شماری کو
تو ٹھیس لگی خودداری کو
ہم وہ ناداں ہیں جن سے کبھی
خطرہ تھا تری ہشیاری کو
اب کس سے کہیں ان گلیوں میں
آئے تھے وقت گزاری کو
کیا سچ کی مجال کہ رد کر دے
اک جھوٹ کی دعوے داری کو
یہ سوٹ یہ ٹائی خیر تو ہے
کیا سمجھیں اس تیاری کو
تو ٹھیس لگی خودداری کو
ہم وہ ناداں ہیں جن سے کبھی
خطرہ تھا تری ہشیاری کو
اب کس سے کہیں ان گلیوں میں
آئے تھے وقت گزاری کو
کیا سچ کی مجال کہ رد کر دے
اک جھوٹ کی دعوے داری کو
یہ سوٹ یہ ٹائی خیر تو ہے
کیا سمجھیں اس تیاری کو
31836 viewsghazal • Urdu