جہاں کی بھیڑ میں یکتا دکھائی دیتا ہے
By puja-parastishFebruary 28, 2024
جہاں کی بھیڑ میں یکتا دکھائی دیتا ہے
وہ ایک شخص جو پیارا دکھائی دیتا ہے
کبھی وہ چاند زمیں کا مجھے ہے آتا نظر
کبھی وہ آئنہ رب کا دکھائی دیتا ہے
وہ خامشی بھی ہے سنتا مری صدا کی طرح
وہ روح بھر سے شناسا دکھائی دیتا ہے
وہ ساز ہستی کی چھڑتی ہوئی کوئی سرگم
لب حیات کا بوسہ دکھائی دیتا ہے
وہ ایک شخص جو پیارا دکھائی دیتا ہے
کبھی وہ چاند زمیں کا مجھے ہے آتا نظر
کبھی وہ آئنہ رب کا دکھائی دیتا ہے
وہ خامشی بھی ہے سنتا مری صدا کی طرح
وہ روح بھر سے شناسا دکھائی دیتا ہے
وہ ساز ہستی کی چھڑتی ہوئی کوئی سرگم
لب حیات کا بوسہ دکھائی دیتا ہے
40228 viewsghazal • Urdu