جلسہ یہ تعزیت کا ابھی ملتوی رکھیں
By farhat-ehsasFebruary 26, 2024
جلسہ یہ تعزیت کا ابھی ملتوی رکھیں
یوں ہی ذرا سی دیر کو بس مر گیا ہوں میں
گھر پر مرے یہ بھیڑ یوںہی بے سبب نہیں
مجھ کو یہ لگ رہا ہے کہ کچھ کر گیا ہوں میں
میرا بدن ہے یہ کہ ہے گودام روح کا
خالی کرو مجھے کہ بہت بھر گیا ہوں میں
کچھ اور بہتری کا بھی امکان تھا پہ خیر
آیا تھا جتنا اس سے تو بہتر گیا ہوں میں
یوں ہی ذرا سی دیر کو بس مر گیا ہوں میں
گھر پر مرے یہ بھیڑ یوںہی بے سبب نہیں
مجھ کو یہ لگ رہا ہے کہ کچھ کر گیا ہوں میں
میرا بدن ہے یہ کہ ہے گودام روح کا
خالی کرو مجھے کہ بہت بھر گیا ہوں میں
کچھ اور بہتری کا بھی امکان تھا پہ خیر
آیا تھا جتنا اس سے تو بہتر گیا ہوں میں
80243 viewsghazal • Urdu