جلتے ہوئے چراغ کی لو سے بجھا ہوں میں

By ahmad-ayazFebruary 24, 2025
جلتے ہوئے چراغ کی لو سے بجھا ہوں میں
یعنی کہ تیرگی سے بنا دست و پا ہوں میں
اتنی بھی بے رخی سے نہ تو درکنار کر
مانا کہ ماورا ہوں مگر مسئلہ ہوں میں


مانا کہ کم سخن ہوں مگر بے زباں نہیں
اک مرحلے کے بعد غضب بولتا ہوں میں
میری کتاب رخ کو اگر پڑھ سکو پڑھو
ہر لفظ لفظ دل کی گرہ کھولتا ہوں میں


41343 viewsghazalUrdu