جسے بولا تھا کانٹے توڑ ڈالے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
جسے بولا تھا کانٹے توڑ ڈالے
اسی نے پھول پتے توڑ ڈالے
تمھارے بعد جگری دوستوں نے
ہمارے دل کے ٹکڑے توڑ ڈالے
قفس کی تیلیوں میں چونچ ماری
پھر اس چڑیا نے انڈے توڑ ڈالے
جو تیرے صحن سے لاتا تھا مٹی
اسی نے میرے گملے توڑ ڈالے
میں اس دریا پہ کیسے گھر بناؤں
جو اپنے ہی کنارے توڑ ڈالے
وہ اپنا شوق سے غصہ اتارے
مرے گھر میں جو چاہے توڑ ڈالے
گیا تھا میں تو ترکش توڑنے کو
مرے گلدان کس نے توڑ ڈالے
تری آواز کے نشہ میں ہم نے
دریچوں تک کے شیشہ توڑ ڈالے
اسی نے پھول پتے توڑ ڈالے
تمھارے بعد جگری دوستوں نے
ہمارے دل کے ٹکڑے توڑ ڈالے
قفس کی تیلیوں میں چونچ ماری
پھر اس چڑیا نے انڈے توڑ ڈالے
جو تیرے صحن سے لاتا تھا مٹی
اسی نے میرے گملے توڑ ڈالے
میں اس دریا پہ کیسے گھر بناؤں
جو اپنے ہی کنارے توڑ ڈالے
وہ اپنا شوق سے غصہ اتارے
مرے گھر میں جو چاہے توڑ ڈالے
گیا تھا میں تو ترکش توڑنے کو
مرے گلدان کس نے توڑ ڈالے
تری آواز کے نشہ میں ہم نے
دریچوں تک کے شیشہ توڑ ڈالے
56951 viewsghazal • Urdu