جسم کے سب پیمانے الٹے ہو جاتے ہیں
By farhat-ehsasFebruary 6, 2024
جسم کے سب پیمانے الٹے ہو جاتے ہیں
ہم اس کی آغوش میں بچے ہو جاتے ہیں
خوب جنوں کرتے ہیں دل دکھتا ہے جب بھی
اور اس پاگلپن میں اچھے ہو جاتے ہیں
وصل سے پہلے خون میں نہلاتی ہے محبت
جھوٹھے بھی ہوں جسم تو سچے ہو جاتے ہیں
میرے بدن کو کیا شوق پسماندگی ہے
پھل میرے پک کر پھر کچے ہو جاتے ہیں
جینے کی رفتار ہے تیز اور مرنے کی بھی
سارے کام اب وقت سے پہلے ہو جاتے ہیں
ہم اس کی آغوش میں بچے ہو جاتے ہیں
خوب جنوں کرتے ہیں دل دکھتا ہے جب بھی
اور اس پاگلپن میں اچھے ہو جاتے ہیں
وصل سے پہلے خون میں نہلاتی ہے محبت
جھوٹھے بھی ہوں جسم تو سچے ہو جاتے ہیں
میرے بدن کو کیا شوق پسماندگی ہے
پھل میرے پک کر پھر کچے ہو جاتے ہیں
جینے کی رفتار ہے تیز اور مرنے کی بھی
سارے کام اب وقت سے پہلے ہو جاتے ہیں
61965 viewsghazal • Urdu