جو بنے گا وہی بنانا ہے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
جو بنے گا وہی بنانا ہے
کیا کریں چاک اسے گھمانا ہے
یہ مرا گھر ہے وہ زمانہ ہے
اب بتاؤ کدھر کو جانا ہے
پھول کالر پہ بس لگانا ہے
کتنا آسان مسکرانا ہے
جھولتی ہے کمان پر چڑیا
اور ترکش میں آشیانہ ہے
پڑ گئی ہے زبان الجھن میں
جو چھپانا ہے وہ بتانا ہے
ہم جہاں ہیں وہیں پہ ملتے ہیں
جو پتہ ہے وہی ٹھکانہ ہے
میں نے پتھر تو کر لیا خود کو
اب تری راہ سے ہٹانا ہے
کیا کریں چاک اسے گھمانا ہے
یہ مرا گھر ہے وہ زمانہ ہے
اب بتاؤ کدھر کو جانا ہے
پھول کالر پہ بس لگانا ہے
کتنا آسان مسکرانا ہے
جھولتی ہے کمان پر چڑیا
اور ترکش میں آشیانہ ہے
پڑ گئی ہے زبان الجھن میں
جو چھپانا ہے وہ بتانا ہے
ہم جہاں ہیں وہیں پہ ملتے ہیں
جو پتہ ہے وہی ٹھکانہ ہے
میں نے پتھر تو کر لیا خود کو
اب تری راہ سے ہٹانا ہے
80048 viewsghazal • Urdu