جو چوزے آشیانے میں مرے ہیں

By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
جو چوزے آشیانے میں مرے ہیں
وہ چڑیا کے نہ آنے میں مرے ہیں
ہماری قبر پر تحریر کر دو
کہ ہم خود کو جلانے میں مرے ہیں


تمہاری راہ کے زہریلے کیڑے
ہمارے آنے جانے میں مرے ہیں
شکاری رات میں آیا تھا یعنی
پرندے چہچہانے میں مرے ہیں


بڑے چمکیلے تھے مہرے ہمارے
مگر سب کالے خانے میں مرے ہیں
37997 viewsghazalUrdu