جو کہا وہ نہیں کیا اس نے

By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
جو کہا وہ نہیں کیا اس نے
وہ کیا جو نہیں کہا اس نے
اپنا مختار ہو گیا تھا میں
اپنا محتاج کر لیا اس نے


منہ کے بل گر پڑی نگاہ مری
اپنا چہرہ گھما لیا اس نے
صرف اسکیچ ہی بنا کے دیا
رنگ کوئی نہیں بھرا اس نے


مجھ سے معمولی شعر لکھوا کر
خود کو مشہور کر لیا اس نے
ایک دن میرے نام کے اوپر
دوسرا نام لکھ دیا اس نے


60395 viewsghazalUrdu