جو تم سے چھوٹا تو پھر خود کے اختیار میں تھا
By salim-saleemFebruary 28, 2024
جو تم سے چھوٹا تو پھر خود کے اختیار میں تھا
میں اپنے چاروں طرف جبر کے حصار میں تھا
کسی نے خاک اڑائی تھی اپنے قدموں کی
پھر اس کے بعد میں پھیلے ہوئے غبار میں تھا
تمام لوگ پڑے تھے فنا کے پہرے میں
میں پچھلی رات کسی شہر انتشار میں تھا
تری تلاش میں آخر یہ دن تمام ہوا
جو رات آئی تو پھر اپنے انتظار میں تھا
نیا ہے سال تو چہرہ بھی اب نیا ہوگا
کہ تیرا ذکر تو گزری ہوئی بہار میں تھا
میں اپنے چاروں طرف جبر کے حصار میں تھا
کسی نے خاک اڑائی تھی اپنے قدموں کی
پھر اس کے بعد میں پھیلے ہوئے غبار میں تھا
تمام لوگ پڑے تھے فنا کے پہرے میں
میں پچھلی رات کسی شہر انتشار میں تھا
تری تلاش میں آخر یہ دن تمام ہوا
جو رات آئی تو پھر اپنے انتظار میں تھا
نیا ہے سال تو چہرہ بھی اب نیا ہوگا
کہ تیرا ذکر تو گزری ہوئی بہار میں تھا
15202 viewsghazal • Urdu