جستجوئے بہار آج بھی ہے

By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
جستجوئے بہار آج بھی ہے
یار کا انتظار آج بھی ہے
تم نے دیکھا تھا جس نظر سے مجھے
اس نظر کا خمار آج بھی ہے


ہجر میں تیرے کل بھی روتے تھے
چشم دل اشک بار آج بھی ہے
اہل دنیا بدل گئے ہم سے
میکدہ غم گسار آج بھی ہے


آج بھی دل کے ہیں جواں جذبے
عاشقوں میں شمار آج بھی ہے
دل تو ٹوٹا ہوا ہے ساقیؔ کا
لیکن امیدوار آج بھی ہے


97458 viewsghazalUrdu