عجب ہے اس سے کبھی وصل ہو نہیں پایا
By ananth-faaniFebruary 25, 2024
عجب ہے اس سے کبھی وصل ہو نہیں پایا
ہمارے بیچ میں ہر بار آئنہ آیا
غزل کو سود کہا اور غم کو سرمایہ
حساب عقل سے کیا خوب دل نے کروایا
گگن کے مانو کہ جیسے کبھی یہ تھے ہی نہیں
پرندوں نے ہے قفس کو کچھ ایسے اپنایا
کہا گیا ہے انہیں سر لگانے کو جب بھی
ہماری آنکھوں نے ملہار راگ ہی گایا
کسی کو قبر میں لا فانیت ہوئی حاصل
کسی کو زندگی نے جیتے جی ہی دفنایا
ہمارے بیچ میں ہر بار آئنہ آیا
غزل کو سود کہا اور غم کو سرمایہ
حساب عقل سے کیا خوب دل نے کروایا
گگن کے مانو کہ جیسے کبھی یہ تھے ہی نہیں
پرندوں نے ہے قفس کو کچھ ایسے اپنایا
کہا گیا ہے انہیں سر لگانے کو جب بھی
ہماری آنکھوں نے ملہار راگ ہی گایا
کسی کو قبر میں لا فانیت ہوئی حاصل
کسی کو زندگی نے جیتے جی ہی دفنایا
51200 viewsghazal • Urdu