کام نمٹا کے ہم تو سو گئے ہیں
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کام نمٹا کے ہم تو سو گئے ہیں
دیکھنے بھر کو خواب ہو گئے ہیں
جن کو منزل سے کوئی شغل نہیں
ایسے کچھ لوگ ساتھ ہو گئے ہیں
پہلے وہ کھوے جو تھے مرکز دید
اور اب ساتھ والے کھو گئے ہیں
عشق میں ایسے کچھ سبق بھی ملے
جو ہمیشہ کو یاد ہو گئے ہیں
لہلہائے گا پھر ہمارا وجود
تیری مٹی میں خود کو بو گئے ہیں
یوں کہ بس تیرے آس پاس تھا میں
لوگ میرے بھی پاؤں دھو گئے ہیں
دیکھنے بھر کو خواب ہو گئے ہیں
جن کو منزل سے کوئی شغل نہیں
ایسے کچھ لوگ ساتھ ہو گئے ہیں
پہلے وہ کھوے جو تھے مرکز دید
اور اب ساتھ والے کھو گئے ہیں
عشق میں ایسے کچھ سبق بھی ملے
جو ہمیشہ کو یاد ہو گئے ہیں
لہلہائے گا پھر ہمارا وجود
تیری مٹی میں خود کو بو گئے ہیں
یوں کہ بس تیرے آس پاس تھا میں
لوگ میرے بھی پاؤں دھو گئے ہیں
76383 viewsghazal • Urdu