کب تلک استخارہ کریں
By abdurrahman-mominJanuary 18, 2024
کب تلک استخارہ کریں
آپ کچھ تو اشارہ کریں
آپ کیوں چاہتے ہیں کہ ہم
آئنے پر گزارا کریں
دل کو سمجھائیں سب کھیل ہے
اور پھر دل کو ہارا کریں
یاد آتے ہیں وہ دن بہت
کیوں نہ وہ دن دوبارہ کریں
خواب میں ہی سہی پر کبھی
آپ خود کو پکارا کریں
آپ ہی جب نہیں ہیں تو پھر
کیوں نہ ہم بھی کنارہ کریں
آپ کچھ تو اشارہ کریں
آپ کیوں چاہتے ہیں کہ ہم
آئنے پر گزارا کریں
دل کو سمجھائیں سب کھیل ہے
اور پھر دل کو ہارا کریں
یاد آتے ہیں وہ دن بہت
کیوں نہ وہ دن دوبارہ کریں
خواب میں ہی سہی پر کبھی
آپ خود کو پکارا کریں
آپ ہی جب نہیں ہیں تو پھر
کیوں نہ ہم بھی کنارہ کریں
29921 viewsghazal • Urdu