کہیں سے ڈھونڈھ کر تو لاؤ مجھ کو
By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
کہیں سے ڈھونڈھ کر تو لاؤ مجھ کو
اگر پھر ہو سکے مل جاؤ مجھ کو
محبت جلد بازی دیکھ لی نا
سمجھ کر سوچ کر ٹھکراؤ مجھ کو
تمہیں تو سب فرشتے جانتے ہیں
مری جنت کبھی دکھلاؤ مجھ کو
برائے شعر ہی کہہ دو کوئی شعر
مذاقاً ہی کبھی مل جاؤ مجھ کو
سوائے تم جہاں کوئی نہیں ہو
کسی ایسی جگہ چھوڑ آؤ مجھ کو
اگر پھر ہو سکے مل جاؤ مجھ کو
محبت جلد بازی دیکھ لی نا
سمجھ کر سوچ کر ٹھکراؤ مجھ کو
تمہیں تو سب فرشتے جانتے ہیں
مری جنت کبھی دکھلاؤ مجھ کو
برائے شعر ہی کہہ دو کوئی شعر
مذاقاً ہی کبھی مل جاؤ مجھ کو
سوائے تم جہاں کوئی نہیں ہو
کسی ایسی جگہ چھوڑ آؤ مجھ کو
87539 viewsghazal • Urdu