کئی دنوں سے جو زہریلی چل رہی ہے ہوا
By farooq-noorFebruary 6, 2024
کئی دنوں سے جو زہریلی چل رہی ہے ہوا
نہ جانے کون سے آنگن میں پل رہی ہے ہوا
عجیب لو کا ہے ماحول جس طرف دیکھو
سلگ رہا ہے زمانہ کہ جل رہی ہے ہوا
ہم آپ کا بھی بدلنا بہت ضروری ہے
بدل رہی ہے یہ دنیا بدل رہی ہے ہوا
یہ کس کی زلف سے ٹکرا رہی ہے پیشانی
جو کچھ دنوں سے بہت پھول پھل رہی ہے ہوا
بجھا نہ پائی مرے ایک بھی چراغ کو نورؔ
یہ اور بات مخالف میں چل رہی ہے ہوا
نہ جانے کون سے آنگن میں پل رہی ہے ہوا
عجیب لو کا ہے ماحول جس طرف دیکھو
سلگ رہا ہے زمانہ کہ جل رہی ہے ہوا
ہم آپ کا بھی بدلنا بہت ضروری ہے
بدل رہی ہے یہ دنیا بدل رہی ہے ہوا
یہ کس کی زلف سے ٹکرا رہی ہے پیشانی
جو کچھ دنوں سے بہت پھول پھل رہی ہے ہوا
بجھا نہ پائی مرے ایک بھی چراغ کو نورؔ
یہ اور بات مخالف میں چل رہی ہے ہوا
79693 viewsghazal • Urdu