کیسے خود ہی کہوں کہ کیا ہوں میں

By aditya-tiwari-shamsFebruary 22, 2025
کیسے خود ہی کہوں کہ کیا ہوں میں
تم کہو تم کو کیا لگا ہوں میں
اب کے جب ہوش آ گیا مجھ کو
ان کے کوچے سے جا رہا ہوں میں


نیند میں خواب دیکھتے ہیں سب
خواب میں نیند دیکھتا ہوں میں
تم تو میرے لیے کھڑے ہوتے
تم کو معلوم تھا نہ کیا ہوں میں


شمسؔ دیر و حرم کی بستی میں
ایک ہی میکدہ بچا ہوں میں
68388 viewsghazalUrdu