کرے گی خودکشی آخر محبت

By shruti-chayaFebruary 29, 2024
کرے گی خودکشی آخر محبت
انا سے اب گئی ہے گھر محبت
بدن تک کا سفر بھاتا ہے اس کو
کچھ اس حد تک گئی ہے گر محبت


جسے چاہے اسی کو پوجتی ہے
ہے کتنی دیکھ لو کافر محبت
پرانے زخم بھی اب تک نئے ہیں
مگر دل چاہتا ہے پھر محبت


کہیں ہم دوستی بھی کھو نہ بیٹھیں
سو کرتے ہی نہیں ظاہر محبت
کسی کے واسطے ہے امرتا تو
کسی کے واسطے ساحر محبت


67352 viewsghazalUrdu