کٹے گی کیسے ہماری وہاں پہ جائے بغیر
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
کٹے گی کیسے ہماری وہاں پہ جائے بغیر
چلے تو آئے ہیں شارقؔ اسے منائے بغیر
عجب طرح کے ملے رہ گذار عشق میں لوگ
کوئی گیا ہی نہیں راستہ بتائے بغیر
اداس ہوں کہ مرا کھیل ختم ہو ہی گیا
تماشبین کی کچھ بھی سمجھ میں آئے بغیر
اب ایک جسم ہے اور بین کرتے کچھ احباب
چلے گئے ہیں کہاں خود کو ہم بتائے بغیر
تمہارے ہجر کا احسان ہم پہ صد احسان
یہ تجربہ کسے ہوتا ہے موت آئے بغیر
چلے تو آئے ہیں شارقؔ اسے منائے بغیر
عجب طرح کے ملے رہ گذار عشق میں لوگ
کوئی گیا ہی نہیں راستہ بتائے بغیر
اداس ہوں کہ مرا کھیل ختم ہو ہی گیا
تماشبین کی کچھ بھی سمجھ میں آئے بغیر
اب ایک جسم ہے اور بین کرتے کچھ احباب
چلے گئے ہیں کہاں خود کو ہم بتائے بغیر
تمہارے ہجر کا احسان ہم پہ صد احسان
یہ تجربہ کسے ہوتا ہے موت آئے بغیر
94077 viewsghazal • Urdu