خالی ہوا ہی تھا کہ کھنکنے لگا بدن

By nomaan-shauqueFebruary 28, 2024
خالی ہوا ہی تھا کہ کھنکنے لگا بدن
پھر ہجر کے نشے میں بہکنے لگا بدن
یہ عطر وتر کیا ہے کسی دل نشیں کے ساتھ
دو ایک پل رکے تھے مہکنے لگا بدن


شاخ وصال پر تھی نئی خواہشوں کی دھوپ
صیقل ہوا تو اور چمکنے لگا بدن
پتھر سمجھ کے اس کو گلے تو لگا لیا
اندر وہ آگ تھی کہ چھلکنے لگا بدن


اس مسئلے کا حل بھی تو ہوگا تمھارے پاس
گر دل کے ساتھ ساتھ دھڑکنے لگا بدن
33229 viewsghazalUrdu