خموشی بھاگ نکلی ہے مکاں سے
By salim-saleemFebruary 28, 2024
خموشی بھاگ نکلی ہے مکاں سے
تری آواز آئی تھی کہاں سے
مری مٹی کو آخر کیا ہوا ہے
الجھتی جا رہی ہے آسماں سے
عجب اک ربط ہے اس واقعے کا
کسی بھولی ہوئی سی داستاں سے
کناروں سے میں بڑھتا جا رہا ہوں
سو مجھ کو کھینچ لو تم درمیاں سے
تری آواز آئی تھی کہاں سے
مری مٹی کو آخر کیا ہوا ہے
الجھتی جا رہی ہے آسماں سے
عجب اک ربط ہے اس واقعے کا
کسی بھولی ہوئی سی داستاں سے
کناروں سے میں بڑھتا جا رہا ہوں
سو مجھ کو کھینچ لو تم درمیاں سے
95630 viewsghazal • Urdu