خود کو اب کوئی تماشا نہیں ہونے دیں گے
By salim-saleemFebruary 28, 2024
خود کو اب کوئی تماشا نہیں ہونے دیں گے
ہم تمہیں شہر میں رسوا نہیں ہونے دیں گے
جسم کی ریت پر اس نے جو لگائے ہیں نشاں
میرے ناخن انہیں دھندلا نہیں ہونے دیں گے
خواہش کار مسیحائی بہت ہے لیکن
زخم دل ہم تجھے اچھا نہیں ہونے دیں گے
کچھ تو قربت بھی تری راس نہیں آئے گی
اور کچھ لوگ بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے
مجھ کو معلوم ہے مجھ میں نہ ٹھہرنے والے
میرے اندر مرا ہونا نہیں ہونے دیں گے
ہم تمہیں شہر میں رسوا نہیں ہونے دیں گے
جسم کی ریت پر اس نے جو لگائے ہیں نشاں
میرے ناخن انہیں دھندلا نہیں ہونے دیں گے
خواہش کار مسیحائی بہت ہے لیکن
زخم دل ہم تجھے اچھا نہیں ہونے دیں گے
کچھ تو قربت بھی تری راس نہیں آئے گی
اور کچھ لوگ بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے
مجھ کو معلوم ہے مجھ میں نہ ٹھہرنے والے
میرے اندر مرا ہونا نہیں ہونے دیں گے
67227 viewsghazal • Urdu