خود کو کس طرح تم سنبھالو گے

By bilal-sabirMarch 1, 2024
خود کو کس طرح تم سنبھالو گے
جب تلک ان کے خواب پالو گے
جیسا تم نے کیا وہ کر دوں تو
سر پہ دنیا کو تم اٹھا لو گے


جان دل روح زندگی بولو
پیار سے دیکھنے کا کیا لو گے
تم نے بھی ڈوبنے دیا مجھ کو
مجھ کو لگتا تھا تم بچا لو گے


اپنے رستے کو جاننے کے بعد
ایک دن تم بھی راستہ لو گے
تم کو کوئی بھی کچھ نہ بولے گا
تم جسے چاہو آزما لو گے


تم سنبھالو تو ہوگا کچھ اپنا
کچھ بھی ہوگا تو تم سنبھالو گے
ہاتھ ہوں گے تمہارے بھی گندے
ہم پہ کیچڑ اگر اچھالو گے


بھیج کر ہم کو کورا کاغذ تم
اور مشکل میں کتنی ڈالو گے
47424 viewsghazalUrdu