خدا کو بھولنا آسان ہے
By fahmi-badayuniFebruary 5, 2024
خدا کو بھولنا آسان ہے
ہمارا مسئلہ انسان ہے
بتا دو اپنے دل سے پوچھ کر
مرے جینے کا کیا امکان ہے
یہاں تو کرشن بھی ہیں کنس بھی
ہمارا عشق ہندستان ہے
ضرورت ہی نہیں ہے نام کی
تری خوشبو مری پہچان ہے
ادھر بھی پھینکیے خنجر کوئی
ہمارے جسم میں بھی جان ہے
ستاروں پر قناعت کیجیئے
ہماری چھت بہت ویران ہے
ہمارا مسئلہ انسان ہے
بتا دو اپنے دل سے پوچھ کر
مرے جینے کا کیا امکان ہے
یہاں تو کرشن بھی ہیں کنس بھی
ہمارا عشق ہندستان ہے
ضرورت ہی نہیں ہے نام کی
تری خوشبو مری پہچان ہے
ادھر بھی پھینکیے خنجر کوئی
ہمارے جسم میں بھی جان ہے
ستاروں پر قناعت کیجیئے
ہماری چھت بہت ویران ہے
20637 viewsghazal • Urdu