خدا نے خوش مجھے اوقات سے زیادہ کیا

By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
خدا نے خوش مجھے اوقات سے زیادہ کیا
کہ ہاتھ تنگ رکھا اور دل کشادہ کیا
محیط چاروں طرف ایک اسم ہے جس نے
نظر میں رنگ بھرے آئنے کو سادہ کیا


کبھی فلک کبھی دھرتی نے دی پناہ مجھے
کبھی خدا سے کبھی خود سے استفادہ کیا
ازل سے اس کا گرفتار عشق ہوں جس نے
دیے کو روشنی میں چاند سے زیادہ کیا


بس ایک سطح یقیں پر رہے ہمیشہ ہم
نہ میں نے عرض کبھی کی نہ اس نے وعدہ کیا
ترا کرم کہ کوئی کام آ پڑا اس دم
میں جب کبھی ترے انکار کا ارادہ کیا


مرے خدا نے مرا رزق مجھ کو پہنچایا
جمالؔ گھر سے نکلنے کا جب ارادہ کیا
96784 viewsghazalUrdu