خدا سے مشورے کے بعد کیا ہوا
By shariq-kaifiFebruary 29, 2024
خدا سے مشورے کے بعد کیا ہوا
بتاؤ فیصلے کے بعد کیا ہوا
کسی طرح الاؤ تو سلگ گیا
الاؤ تاپنے کے بعد کیا ہوا
مزید سوچنے پہ ٹل گئی تھی بات
مزید سوچنے کے بعد کیا ہوا
پلٹ پلٹ کے تیرا مجھ کو دیکھنا
نیا تو تھا نئے کے بعد کیا ہوا
پناہ ڈھونڈنی تھی رات کے لئے
پناہ ڈھونڈھنے کے بعد کیا ہوا
بتاؤ فیصلے کے بعد کیا ہوا
کسی طرح الاؤ تو سلگ گیا
الاؤ تاپنے کے بعد کیا ہوا
مزید سوچنے پہ ٹل گئی تھی بات
مزید سوچنے کے بعد کیا ہوا
پلٹ پلٹ کے تیرا مجھ کو دیکھنا
نیا تو تھا نئے کے بعد کیا ہوا
پناہ ڈھونڈنی تھی رات کے لئے
پناہ ڈھونڈھنے کے بعد کیا ہوا
64236 viewsghazal • Urdu