کھلی آنکھوں سے ہر سپنا سہانا دیکھتے جاؤ
By bhagwan-khilnani-saqiFebruary 26, 2024
کھلی آنکھوں سے ہر سپنا سہانا دیکھتے جاؤ
ابھی تو اور بدلے گا زمانہ دیکھتے جاؤ
رہیں گے جا کے جب آکاش پر سب لوگ دھرتی کے
پلٹ آئے گا مجھ جیسا دوانہ دیکھتے جاؤ
لگائی جس طرح سے آگ اس نے ساری دنیا میں
جلائے گا خود اپنا آشیانہ دیکھتے جاؤ
نبھایا تم نے ہر ناطہ وفا کا بے وفائی سے
ہمارا رسم الفت بھی نبھانا دیکھتے جاؤ
نہیں آیا ہمیں نظریں ملانا آج تک جس سے
سکھا دے گا وہ خود نظریں ملانا دیکھتے جاؤ
ابھی تو اور بدلے گا زمانہ دیکھتے جاؤ
رہیں گے جا کے جب آکاش پر سب لوگ دھرتی کے
پلٹ آئے گا مجھ جیسا دوانہ دیکھتے جاؤ
لگائی جس طرح سے آگ اس نے ساری دنیا میں
جلائے گا خود اپنا آشیانہ دیکھتے جاؤ
نبھایا تم نے ہر ناطہ وفا کا بے وفائی سے
ہمارا رسم الفت بھی نبھانا دیکھتے جاؤ
نہیں آیا ہمیں نظریں ملانا آج تک جس سے
سکھا دے گا وہ خود نظریں ملانا دیکھتے جاؤ
86806 viewsghazal • Urdu