خوشبو گلاب میں خوش پتا شجر میں خوش ہے

By jamal-ehsaniFebruary 26, 2024
خوشبو گلاب میں خوش پتا شجر میں خوش ہے
جو بھی ہے اپنے اپنے دیوار و در میں خوش ہے
پیروں پہ جو کھڑا ہے یہ ہے زمین اس کی
ہے آسمان اس کا جو بال و پر میں خوش ہے


یہ ہجر کون جانے یہ بات کون سمجھے
میں اپنے گھر میں خوش ہوں وہ اپنے گھر میں خوش ہے
تو ہی بتا محبت یہ بھی کئی خوشی ہے
یے دل مرا اکیلا اس شہر بھر میں خوش ہے


جتنے بھی ہیں مسافر سب کے اصول الگ ہیں
کوئی قیام میں اور کوئی سفر میں خوش ہے
52522 viewsghazalUrdu